کراچی: جرائم کے انسداد کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے ان ایکشن

کراچی: جرائم کے انسداد کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے ان ایکشن


  کراچی ( 24نیوز ) رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 5 ملزمان گرفتارکرلیے، سولجر بازار میں انسوٹیگیشن پولیس نے قتل کا مفرور ملزم گرفتارکرلیا، اینٹی کارلفٹنگ سیل کامیاب کارروائی کرکے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور گاڑیاں چھیننے والے گروہ کے چار کرندے دھرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم کے انسداد کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے۔رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے5 ملزمان گرفتار کرلیے، ترجمان رینجرز کے مطابق سعید آباد سے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری ملوث کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے دو دہشت گردوں محمد زبیر، محمد نیاز کو گرفتار کیا۔ جبکہ ڈیفنس، کلفٹن اور صدر سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار کیے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی سے اغوا ہونیوالی طالبہ پاک بھارت بارڈر کے قریب سے بازیاب 

انسوٹیگیشن پولیس نے سولجر بازار سےقتل کا مفرور ملزم اکبر علی عرف بھائی جی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے 2014 میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر اینٹی کار لفٹنگ سیل نے کارروائی کرکے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور تاوان کی غرض سے گاڑیاں چھیننے والے گروہ کے چار کارندوں یاسین، وقارعلی، رسول بخش اور امداد علی کو گرفتار کرلیا۔ خفیہ اطلاع پر رینجرز نےاسنیپ چیکنگ کے دوران بڑی مقدارمیں بھارتی گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام  بنادی گئی۔ بھارتی گٹکے کی مالیت 60 سے 65 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito