سمندری طوفان’’وایو‘‘نے راستہ بدل لیا

سمندری طوفان’’وایو‘‘نے راستہ بدل لیا


کراچی (24نیوز)بحریہ عرب میں بننے والے طوفان وایو نے راستہ بدل لیا، طوفان وایو کے بھارتی ریاست گجرات پر براہ راست اثرانداز ہونے کا خطرہ ٹلنے لگا ،ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ شہر قائد میں پارہ 42 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا ۔

دوسری جانب طوفان کے باعث ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی میں شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے ۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث درجہ 50 سینٹی گریڈ تک محسوس کیا جاسکتا ہے ۔

کراچی میں جنوب مشرق سے گردآلود ہواوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ،دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو سمندر سے دور رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer