وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا عہدے سے فارغ

وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا عہدے سے فارغ


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی ٹیکس محتسب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ وفاقی حکومت نے مشتاق احمدسکھیرا کو وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدہ سے ہٹا دیا۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ مشتاق سکھیرا کا 31 اگست 2017 کو بطوروفاقی ٹیکس محتسب تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔ مشتاق احمد سکھیرا 2017 سے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات تھے۔مشتاق احمد سکھیرا اس سے پہلے آئی جی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔