پنجاب:ساڑھے تین سو ارب کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا

پنجاب:ساڑھے تین سو ارب کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا


لاہور(24نیوز)پنجاب حکومت کا نئے مالی سال میں کل بجٹ کا حجم پچھلے مالی سال سے 18 فیصد زائد دینے کی تجویز ہے،نئے مالی سال میں تحریک انصاف کی حکومت بائیس کھرب سے زائد کا بجٹ کل پنجاب اسمبلی میں پیش کرے گی۔جبکہ ترقیاتی بجٹ کا کل حجم 350 ارب روپے ہوگا۔

پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال2019-20 کے بجٹ کے حجم کا تخمینہ 22 کھرب سے لگایا گیاہے جو رواں مالی سال2018-19کے1831 اعشاریہ ایک ارب روپے کے نظر ثانی شدہ بجٹ سے 18فیصد زائد ہو گا۔بجٹ میں پنجاب کو این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں 1494 ارب روپے ملیں گے جب کہ صوبائی آمدنی کا حجم 368 ارب روپے ہو گا جس میں قابل ٹیکس آمدنی کا حجم283 ارب روپے جبکہ غیر محاصل آمدنی کا حجم 85 ارب روپے ہو گا۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

کرنٹ کیپٹل آمدنی کا تخمینہ 33ارب روپے لگایا گیا ہے۔فارن پراجیکٹ اسسٹنس کے لیے 27 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 350 ارب روپے لگایا گیا ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کو آئندہ مالی سال کے لئے ٹیکس وصولی کا ہدف 160ارب روپے دیا جائے گا۔ رواں مالی سال پی آر اے کو ٹیکس وصولی کا ہدف 155 اعشاریہ چھ ارب دیا گیا جسے بعد میں نظرثانی کر کے 105ارب روپے کر دیا گیا ہے۔اسی طرح بورڈ آف ریونیو کو آئندہ مالی سال کے لئے ٹیکس وصولی کا ہدف 80ارب روپے دیا جائے گا رواں مالی سال کے لئے بورڈ آف ریونیو کا ٹیکس وصولی کا ہدف 75 اعشاریہ تین ارب روپے تھا جسے نظرثانی کر کے72ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

مختلف محکموں کو ٹیکس کی مد میں دیے جانے والے اہداف کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ٹیکس وصولی کا ہدف 35 اعشاریہ سات ارب روپے دیا جائے گا۔ رواں مالی کے لئے اسے ٹیکس وصولی کا ہدف 37 اعشاریہ سات ارب روپے ملا تھا۔اسی طرح آئندہ مالی سال میں محکمہ انرجی کو 6 اعشاریہ آٹھ ارب روپے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو 0.7ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف دیا جائے گا۔

وفاقی حکومت کی جانب سےصوبائی حکومتوں کی ٹیکس شرح وصولی میں نئے مالی سال کے بجٹ میں اضافہ کیا جارہا ہے،،پنجاب کےعوام پرٹیکس وصولی کا ہدف پچھلی حکومتوں کی نسبت بڑھایا جارہا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے شہریوں سے بھاری ٹیکس وصولی کی تجاویز تیار کر لیں،،،پنجاب میں 105 ارب روپےکے ٹیکس بڑھانےکی تجویز دی ہے،،پنجاب میں ٹیکس جمع کرنےکاحجم 3کھرب 68 ارب ہوگا،بجٹ دستاویزات کی تجاویز کے مطابق صوبائی محکموں سےآمدن کےہدف میں ایک کھرب 4 ارب کا اضافہ کیاجا رہا ہے،محکمہ خزانہ پنجاب کو 43 ارب وصول کرنےکا ہدف دے دیا گیا،محکمہ معدنیات 10 ارب اورمحکمہ پولیس کی مدد سے4ارب 72 کروڑ وصول کرنےکا ٹارگٹ ہے،،،محکمہ انہارکےآمدن اہداف میں بھی اضافہ کردیا گیا،،جنہیں اب 2 ارب وصول کرنےٹارگٹ دیا جائےگا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer