ٹینس کورٹ میں واپسی کب ہوگی؟ثانیہ مرزا نے اعلان کردیا

 ٹینس کورٹ میں واپسی کب ہوگی؟ثانیہ مرزا نے اعلان کردیا


ممبئی(24نیوز)بھارتی ٹینس سٹار اپنی فٹنس کی بحالی کیلیے روزانہ5 گھنٹے جم میں سرگرم رہتی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے ایک انٹریو میں بتایا کہ انہوں نے ابھی تک اپنا وزن 22 کلو گرام کم کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بیٹے اذہان کی پیدائش کے بعد ٹینس کورٹ میں جلد واپسی کی خواہاں ہوں، اپنے طور پر سخت محنت کرتے ہوئے وزن خاصا کام کیا ہے، اب آسٹریلوی ٹرینر رابرٹ بالارڈ کی نگرانی میں دبئی میں فٹنس حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہوں، اگست میں ٹینس کورٹ میں واپس اتر کر یو ایس اوپن کی تیاری کرنا چاہتی ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا نے رواں سال اگست میں واپسی کا اعلان کردیاہے، وہ یوایس اوپن ٹینس سے دو ہفتے قبل مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

32 سالہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بتایا کہ وہ اگست میں یوایس اوپن سے دو ہفتے قبل ٹینس کورٹ میں واپس آئیں گی جبکہ انہوں نے تین ماہ میں 22 کلو وزن بھی کم کرلیا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer