" سیاسی جماعتیں عمران خان کے نام سے خوفزدہ ہیں"



اسلام آباد ( 24 نیوز ) وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں ملکی سیاسی جماعتیں عمران خان کے نام سے خوفزدہ ہیں، عمران خان کی قیادت میں ہم نے فرسودہ نظام کو للکارا ہے،تحریک انصاف نے ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے گٹھ جوڑ کو ختم کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا خیبرپختونخواہ کے نوجوان سیاسی وژن رکھتے ہیں،خیبرپختونخواہ کے نوجوانوں نے پی ٹی آئی میں انقلاب کی بنیاد رکھی، انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں عمران خان کے نام سے خوفزدہ ہیں، عمران خان کے علاوہ آج تک کسی کو مافیا کے خلاف لڑنے کی جرات نہیں ہوئی۔

فواد چودھری نے ایک تقریب میں مزید کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے قوم کا پیسہ اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا،ملک میں کھیلوں کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری کا مزید کہنا تھا دہشتگردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے، دہشتگردی کیخلاف اقدامات سے پی ایس ایل پاکستان واپس آئی۔