موجاں ہی موجاں! عثمان بزدار کو نوازنے کیلئے قانون پاس کر لیا گیا

موجاں ہی موجاں! عثمان بزدار کو نوازنے کیلئے قانون پاس کر لیا گیا


لاہور(24نیوز) کسی غریب کو گھر ملے نہ ملے عثمان بزدار کو تو گھر ضرور ملے گا کیونکہ بزدار تو کپتان کے وسیم اکرم جو ہیں، وزیر اعلی عثمان بزدار کو نوازنے کے لئے قانون پاس کر لیا گیا .

حکومت کا غریب اور کم آمدن شہریوں کو گھر دینے کا منصوبہ تو جانے کس کروٹ بیٹھے گا لیکن وزیر اعلی پنجاب کو گھر دینے کے لئے قانون بھی پاس ہوگیا ہے، نئے قانون کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تاحیات لاہور میں گھر ملے گا۔

حکومت پنجاب نے نیا قانون پاس کیا ہے جس کے مطابق لاہور میں گھر ملنے کے لئے 6 ماہ تک وزیر اعلیٰ رہنا ضروری ہے، جووزیراعلیٰ لاہورکانہیں ہوگا اور اور اس کا اپنا گھر نہیں ہوگا، اُس وزیر اعلی کو تاحیات لاہور میں گھردیاجائےگا۔ عثمان بزدار کا تعلق لاہور سے نہیں ہے نئے قانون کے مطابق وہ لاہور میں گھر کے حقدار قرار ہیں، نئے قانون سے تو ظاہر ہوتا ہے کہ عثمان بزدار کو نوازنے کے لئے یہ قانون پاس کیا گیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔