عثمان خواجہ کی بھارت میں ایک اورسرجیکل اسٹرائیک

عثمان خواجہ کی بھارت میں ایک اورسرجیکل اسٹرائیک


نئی دہلی(24 نیوز) اسےکہتے ہیں گھس کرمارنا،عثمان خواجہ نے بھارت میں ایک اورسرجیکل اسٹرائیک کرڈالی، بھارتی ٹیم کوفیصلہ کن میچ میں 35رنز سےشکست دیدی۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

آسٹریلیانےسیریز تین دو سے جیت لی، نئی دہلی کے اسٹیڈیم میں سناٹا چھا گیا، بھارتی تماشائیوں کے منہ لٹک گئے، پاکستانی نژاد آسٹریلوی اوپنرعثمان خواجہ نے ایک سو چھے گیندوں پرسنچری اسکورکرکے بھارت کیخلاف ہدف کو 273رنز تک پہنچادیا، باقی کی کسر آسٹریلوی باؤلرز نے پوری کردی۔بھارتی فوج کی ٹوپیوں کی نحوست کوہلی الیون کولے ڈوبی۔بھارتی فوج کے اعزازی کرنل ایم ایس دھونی فیصلہ کن معرکے کیلئے میدان میں ہی نہ اترے۔

ایڈیم زامپا نے تین بھارتی سورماؤں کو ٹھکانے لگایا،رچرڈ سن، کمیونز اور مارکوس سٹونز نے دو دو بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کپتان کوہلی 20 رنز سے آگے نہ بڑھ سکے، دھون، شنکر، جادیو، جدیجہ کی بھی ایک نہ چلی،تیسرے میچ میں بھارتی ٹیم فوجی ٹوپیاں پہن کرجب میدان میں اتری تو اسے مہمان آسٹریلیا پر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل تھی۔