این آئی سی ایل کرپشن کیس: ایاز خان نیازی کمرہ عدالت سے گرفتار

این آئی سی ایل کرپشن کیس: ایاز خان نیازی کمرہ عدالت سے گرفتار


اسلام آباد(24نیوز) سپریم کورٹ میں این آئی سی ایل میں کرپشن سے متعلق کیس میں نیب نے سابق چیرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی کو گرفتار کر لیا.عدالت نے ہدایت کی کہ این آئی سی ایل کرپشن کیس میں سابق چیئرمین ایاز خان نیازی کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے.

سپریم کورٹ میں این آئی سی ایل میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں چیف جسٹس اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل دو رکنی بنچ سماعت کی .سابق چیئرمین این آئی سی ایل عدالت میں پیش ہوئے .  چیف جسٹَس نے ایاز کان نیازی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آگے آ جائیں، آج ماشاءاللہ آپکی آنکھیں نیچی ہیں۔

چیف جسٹس نے سابق چیئرمین سے استفسار کیا کہ آپکی قابلیت کیا ہے،کتنے تعلیم یافتہ ہیں آپ؟ جس پر ایاز خان نیازی نے عدالت کو بتایا کہ وہ فنانس اور اکنامکس میں گریجویٹ ہیں ، عدالت نے ریماکس دئے کہ اگر ایاز خان نیازی نیب عدالت سے ضمانت پر نہیں ہیں تو ان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس جیل پہنچ گئے

نیب نے عدالت کے حکم پر این آئی سی کیس میں ایاز خان نیازی کو گرفتار کر لیا، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ این آئی سی ایل کرپشن کیس میں سابق چیئرمین ایاز خان نیازی کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔

ملزم ایف ائی اے مقدمات میں عدالتوں سے ضمانت پر تھے، مقدمات ایف ائی اے سے نیب منتقل ہونے پر ضمانت غیر موثر ہو گئی تھی، عدالت نے حکم دیا کہ کرپشن کیس کے دوسرے کردار محسن حبیب وڑائچ کو فورا گرفتار کیا جائے۔ احتساب عدالت کراچی اور لاہور دو ماہ کے اندر قانون کے مطابق فیصلہ کریں ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔