کوے کی چالاکی، خاتون سے کریڈٹ کارڈ چھین لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


ٹوکیو(24نیوز)  کوا بہت چالاک پرندہ ، نظر بہت تیز   رکھتا ہے ۔ویسے تو  انسانوں سے ڈرتا ہے لیکن جاپانی کوا نے چالاکی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون سے کریڈٹ کا رڈ  چھین لیا۔

جاپان کے شہر  ٹوکیو میں پیش آیا ایک نہ یقین کرنے والا واقعہ جہاں ایک کوا ایک خاتون کا ایک کریڈٹ کارڈ چھینتے ہو ئے اڑان لے اڑا۔ جب یہ واقعہ ہورہا تھا  تو ایک شخص نے یہ سارا منظر موبائل کیمرے میں محفوظ کرلیا۔جس کے بعد اس شخص نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر شئیر کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چالاک  کوا مشین کے پاس بیٹھا ہے لیکن چند لمحوں بعد   کھڑی خاتون کے پاس جاتا ہے  اور اپنی شاطر کالی چونچ سے خاتون   کا کریڈٹ کارڈ کھینچ لیتا ہے۔کارڈ اس کے ہاتھ سے چھین کر مشین کی جانب بڑھتا ہے کہ چونچ سے کارڈ نیچے گرجاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کو لوگوں نے کافی سراہا اور لطف اندوز ہوئے۔