بچوں کیلئے سہولت اور والدین کیلئے خوشخبری


(24نیوز) والدین کے لیے خوشخبری اب انکے بچے ٹیب پر گیمز کھیلنے کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی حاصل کر سکیں گے، تعلیم آباد کے نام سے ایک نئی ایپلیکیشن متعارف کرا دی گئی ہے جس کے ذریعے بچے گھر بیٹھے تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
حصول علم کیلئے دور دور تک جانے، اور بھاری بھرکم بستے اٹھانے کا وقت گیا، یہ سب بچوں اور ان کے والدین کی مشکلات کا باعث ہیں، اب آپ اپنے موبائل فون پر اپپ کھولیں اور تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں۔ تعلیم آباد کے نام سے متعارف کرائی اپیب کے سی ای او کا کہنا ہے کہ اپیب لانچ کرنے کا مقصد رواتی طرز تعلیم سے اکتائے بچوں حصول علم کا شوق پیدا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، فیس بک ،انسٹا گرام کو بھول جائیں گے

ایپ کے خصوصیات بیان کرتے ہوئے تعلیم آباد کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ایپ بچوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی،اسی لئے ایپ میں کارٹون اور گیمز بھی شامل ہیں۔
ایپ کے ذریعے بچوں کے باقاعدگی ٹیسٹ لئے جاتے ہیں، ٹیم تعلیم آباد نے 2022 تک ایک ملین سے زائد بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔