لڑکیوں کوبلیک میل کرنے والا جنریٹر مکینک گرفتار

لڑکیوں کوبلیک میل کرنے والا جنریٹر مکینک گرفتار


کراچی (24 نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے حساس اداروں کا افسر بن کرخواتین کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا ہے۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم عبدالغفار کے مطابق ملزم کو  3 تلوار کے قریب ایک ریسٹورنٹ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے 60 سے زائد خواتین کا ڈیٹا برآمد کیا گیا ہے، ملزم کا نام عمر ہے جس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جعلی نام سے ایک پیج اور ایک اکاؤنٹ بنا رکھا تھا، ملزم  گزشتہ ایک سال سے لڑکیوں کو ہراساں کرنے میں ملوث تھا جس کے باعث 30 سے زائد خواتین نے اس کے خلاف شکایات درج کرائیں، لہذا ایف آئی کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی۔