ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ


اسلام آباد(24نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور بوندا باندی جاری ہےجس کی وجہ سےسردی کی شدت بڑھ گئی، جبکہ فضا میں موجود سموگ چھٹ میں کمی آگئی ہے ۔ 

 تفصیلات کے مطابق رات گئے تک ہونے والی بارش اور بونداباندی کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، شیخوپورہ،صادق آباد،اوباڑو اور متعدد دیگر علاقوں میں بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سےموسم خشک اور سرد ہو گیا جبکہ اسکردو اور اس کے ملحقہ علاقوں میں برفباری بھی ہوئی۔

اسی طرح لاہور ہلکی بارش،  بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں  کا سلسلہ جاری ہے  جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،  ڈیوس روڈ،مال روڈ، جیل روڈ،گلبرگ،کلمہ چوک،دھرم پورہ اورمغلپورہ میں بارش ہوئی۔فیروزپور روڈ،قائداعظم انڈسٹریل ایریا،پیکو روڈ،جوہر ٹاؤن اورواپڈا ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج مزید بارش کی متوقع ہے، جبکہ شہر اولیاء میں سموگ کے ساتھ آسمان پر بادلوں کا ڈیرہ ہےسموگ کے باعث حد نگاہ 800 میٹررہ گئی ،محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جانے کاامکان ہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER