معروف اداکار قوی خان کی سالگرہ

معروف اداکار قوی خان کی سالگرہ


لاہور( 24نیوز )ریڈیو پاکستان سے اداکاری کا آغاز کرنیوالے قوی خان بلندیوں کے زینے عبور کرتے کرتے آخری عمر میں پہنچ چکے ہیں،

وہ آج اپنی سالگرہ منارہے رہیں۔

قومی خان نے ڈرامہ سیریل اندھیرا اجالا سے نام کمایا ،200 فلموں اور لاتعداد ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ،فن کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ،لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ،پی ٹی وی ،نگار ایورڈ سمیت بہت سارے اعزازات اپنے نام کیے،حال ہی میں انہوں نے ”الف اللہ اور انسان،، اور ”خانی“میں بہترین اداکاری کی،ان کے ساتھ ثنا جاوید،فیروزخان اور میکال ذولفقار نے بھی پرفارم کیا۔

وہ 13نومبر 1927ءکو پشاور میں پیدا ہوئے،سینئر اداکار اب تک زندگی کی 86بہاریں دیکھ چکے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer