"حکمران جھوٹ بول رہے ہیں"



اسلام آباد(24نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمران جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں، ان میں نہ اہلیت ہے ، نہ صلاحیت اور نہ ہی منصوبہ بندی ۔سات سو ارب روپے کی منی لانڈرنگ پکڑنے کے ثبوت پیش کیے جائیں۔

مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا سب سے بڑا مسئلہ جھوٹ ہے ، جو وہ انتہائی صفائی سے بول رہے ہیں ۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کل بتایا گیا کہ سات سو ارب روپے کی منی لانڈرنگ پکڑی گئی ہے ، جو مکمل جھوٹ ہے۔  مسلم لیگ نون کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کو بتائیں کہ ان کے گھر کے اخراجات کون برداشت کرتا ہے ۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کا سو دن کا ایجنڈا بھی سیاسی گفتگو ثابت ہوگا۔ پی اےسی کاچیئرمین اپوزیشن لیڈرکوبنانا10سال پرانی اوراچھی روایت تھی۔ موجودہ حکومت ہر اچھی روایت سے ہٹ رہی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔