سابق ایم این اے کی گاڑی پر فائرنگ،گن مین سمیت 3 افراد قتل

سابق ایم این اے کی گاڑی پر فائرنگ،گن مین سمیت 3 افراد قتل


فیصل آباد (فرزانہ صدیق)ٹھیکری والا میں سابق ایم این اے نثار جٹ کی گاڑی پر فائرنگ،گن مین کانسٹیبل محبوب سمیت 3 افرادقتل،جاں بحق ہونےوالوں میں نثار جٹ کا بھتیجا حملہ آور عبدالرحمنٰ بھی شامل، پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق سابق ایم این اے نثار جٹ کے بھتیجے عبدالرحمٰن نے نثار جٹ کی گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں نثار جٹ کا گن مین کانسٹیبل محبوب  جاں بحق ہوگیا، جبکہ کانسٹیبل کے بھائی سمیت دو افراد زخمی ہوئے، بعد ازاں زخمی ہونے والے کانسٹیبل کے بھائی ایوب کی لاش نہر سے برآمد ہوئی، جبکہ حملہ آور نثار جٹ کا بھتیجا عبدالرحمٰن بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

دوسری جانب تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے 6نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں گروپوں کے چار ملزموں کو گرفتار کرلیاجبکہ زخمی ہونے والا ایک گارڈ گھر جبکہ دوسرا الائیڈ ہسپتال میں زیر  علاج ہے۔

مقتول عبدالرحمنٰ کی ہمشیرہ نے بھی کارروائی کے لیے نثار جٹ کے خلاف درخواست دے دی ہے، جس میں ڈاکٹر نثار جٹ سمیت چھ افراد کو نامزد کیا گیا ہے، پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer