برطانوی شاہی جوڑ پاکستان پہنچ گیا، شاندار استقبال

برطانوی شاہی جوڑ پاکستان پہنچ گیا، شاندار استقبال


لندن( 24نیوز )برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن پانچ روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے، شہزادہ ولیم اور اہلیہ 15 اکتوبر کو صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن پانچ روزہ دورہ پر پاکستان 14 اکتوبر کی رات ساڑھے 9 بجے نور خان ائیر بیس لینڈ کیا، جہاں برطانوی شاہی مہمانوں کا سرخ قالین پر خیرمقدم، اعزازی گارڈ پیش کیا گیا،نور خان ایئر بیس پر شاہی جوڑے کا وفاقی وزراء، دفتر خارجہ حکام اور برطانوی سفارتکار خیرمقدم کیا۔ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ 15 اکتوبر کو صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

شاہی جوڑا ایف سیون سکول، کالج کا دورہ، نجی ادارے کے اجلاس میں شرکت کرےگا، برطانوی مہمان پاکستان مانومنٹ پر منعقدہ خصوصی تقریب کا حصہ بھی ہوں گے، برطانوی شاہی جوڑا 16 اکتوبر کو لاہور میں ایس او ایس ویلیج، ایچیسن کالج کا دورہ کرے گااور شوکت خانم ہسپتال بھی جائیں گے، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر تاحال بادشاہی مسجد اور مینار پاکستان کے دورہ حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا، برطانوی شاہی جوڑا 17 اکتوبر کو چترال جائے گا اور مقامی افراد سے ملاقاتیں کریں گا۔

موسم بہتر، سیکیورٹی مسائل نہ ہوئے تو برطانوی مہمان درہ خیبر، قلعے کا دورہ بھی کریں گے، 18 اکتوبر کو فیصل مسجد کے دورے کا بھی امکان ہے جبکہ اسی روز 18 اکتوبر دوپہر ڈیڑھ بجے نور خان ائیر بیس سے وطن واپس روانہ ہو جائے گا، دوسری جانب برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

راولپنڈی اور لاہور کی سڑکوں پر شاہی جوڑے کو خوش آمدید کرنے کے لیے خصوصی رکشوں کی تیاری کرلی گئی ہے، برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق رکشوں کو پاکستانی آرٹ سے سجایا گیا ہے، رکشوں پر پاک برطانیہ کے جھنڈوں کی پینٹنگ بھی کی گئی ہے، پرنس ویلیم اور کیٹ میڈلٹن کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتے ہیں۔