استاد نصرت فتح علی خان کا71 واں یوم پیدائش

استاد نصرت فتح علی خان کا71 واں یوم پیدائش


 فیصل آباد (حنان بخاری) قوالی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی 71ویں سالگرہ منائی گئی۔

سروں کےسلطان نے اپنی زندگی میں بے شمار قوالیاں گائیں جن سے انھیں شہرت دوام حاصل ہوئی، استاد نصرت فتح علی خان تیرہ اکتوبر 1948 کو پیدا ہوئے، تعلق شہرفیصل آباد سے تھا ، ویسے تو پورا گھرانہ گائیکی کے فن سے مالا مال تھا لیکن جو نام اور شہرت آپ کوحاصل ہوئی وہ کسی کے نصیب میں نہ تھی، سروں پر پکڑ ایسی کہ لے کو مرضی کے بنا ہلنے نہ دیتے۔

استاد نصرت کے سروں کا ڈنکا نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بجتا تھا ، انکی قوالی سننے والوں کو مدھوش کردیتی،آج بھی نامور قوال اور گلوکار آپ ہی کی قوالیاں گا کرشہرت کی بلندیوں پر پہنچے، آپ کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔

استاد نصرت کے چاہنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سروں کے ساتھ ہمیشہ دنیا میں زندہ رہیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer