نئی حکومت نے قرض اتارنے کے لیےنیا قرضہ لے لیا

نئی حکومت نے قرض اتارنے کے لیےنیا قرضہ لے لیا


کراچی ( 24 نیوز) نئی حکومت نے اقتدار کے پہلے دو ہفتوں کے دوران اخراجات پورے کرنے کے لیے مرکزی بینک سے 13 کھرب روپے سے زیادہ قرضہ لے لیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے پرانے قرضے کی ادائیگی اور دیگر اخراجات کے لیے اگست کے آخری دوہفتوں کے دوران مرکزی بینک سے مجموعی طور پر 13 کھرب 18 ارب 64 کروڑ 10 لاکھ روپے کے نئے قرضے لیے.

حکومت نے اس دوران کمرشل بینکوں سے قرض لینے کے سلسلہ میں ٹرثری بلز کی نیلامی بھی کی۔ تاہم 13 کھرب کے ہدف کے مقابلے میں صرف 31 ارب روپے ہی مل سکے جس کے باعث حکومت کو بینکوں کا قرض واپس کرنے کے لیے مرکزی بینک سے قرض لینا پڑا۔

 یاد رہے کہ نگران حکومت نے اگست کے پہلے دو ہفتوں کے دوران کمرشل بینکوں سے 74 ارب روپے کے قرضہ لے کر مرکزی بینک کا قرض واپس کیا تھا لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے دوبارہ مرکزی بینک سے قرض لینا شروع کردیا۔