عبدالعلیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عبدالعلیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


اسلام آباد( 24نیوز ) پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں عدالتی احکامات کو ماننے سے انکار اور غیر حاضر ی پر علیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج راجہ جواد عباس نے وزیراعظم عمران خان ، صدر عارف علوی اور پی ٹی آئی قیادت کے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیس سماعت کی، عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔

جج راجہ جواد عباس نے پولیس کو ملزم علیم خان کو 30 ستمبر تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا،صدر عارف علوی کو صدارتی استثناء حاصل ہے جبکہ وزیراعظم کو عدالت نے حاضری سے مستقل استثناء دے رکھا ہے۔

عدالت نےشاہ محمود، پرویز خٹک، شفقت محمود سمیت دیگر کی ایک روزہ استثناء کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی۔