کپتان قومی ٹیم سرفراز احمد کا آئی سی سی سے بڑا مطالبہ



کراچی(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفرازاحمد نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ  پاکستان نےسری لنکا سمیت ہر بورڈ کی مشکل وقت میں مدد کی ۔ آئی سی سی سمیت دیگر کرکٹ بورڈز پاکستان کے مشکل وقت میں آگے آئیں۔

نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کپتان سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالات پُرامن ہیں ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل دیگرممالک کےکرکٹ بورڈ کےساتھ ملکر کوپاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرے ۔

کپتان نے مزید کہا کہ سری لنکا میں دہشتگردی کےواقعات کےباوجود قومی انڈر19ٹیم کو دورے کیلئے بھیجا۔ پاکستان نے سری لنکن بورڈ کا ہر مشکل وقت میں ہمیشہ ساتھ دیا ، سری لنکن کرکٹ بورڈ کو بھی اپنی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے۔

سرفرازاحمد نے نئے ڈومیسٹک سٹرکچرکی بھی حمایت کی ۔انہوں نے کہا کہ اس سسٹم سے مقابلے کی فضا قائم ہوگی جبکہ بلوچستان کرکٹ ٹیم کےکپتان عمران فرحت کا کہنا تھا کہ نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کو وقت دینے کی ضرورت ہے۔ امید ہے نوجوان کھلاڑی اس سے فائدہ اٹھائیں گے

اظہر تھراج

Senior Content Writer