"کشمیر سے غداری کرنے والا یزیدی ہوگا"



24نیوز: مودی کواس کی اوقات یاد دلائیں گے۔ وزیرریلوے شیخ رشید کہتے ہیں پاکستان کا دفاع مضبوط ہے۔ بھارت سن لے میں یہ جنگ خود لڑوں گا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیراعظم مظفرآباد میں تاریخی خطاب کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم جس ولولے اور ہمت کے ساتھ کشمیر کا کیس لڑ رہے ہیں، ہم نے عزم و ہمت کے ساتھ اس جدوجہد کو کامیاب کرنا ہے۔ فاشسٹ مودی نے جو غلطی کی ہے اسکا جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔ میرے نزدیک اکتوبر نومبر دسمبر اہم مہینے ہیں۔ میں آٹھ دفعہ وزیر رہا ہوں۔ ذمہ داری سے کہتا ہوں جب تک مسئلہ کشمیر ہے کوئی ڈپلومیسی، بزنس یا ٹرین بس قائم نہیں رہ سکتے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہندوستان میں ایسا ڈکٹیٹر آچکا ہے وہ کہتا ہے دہشتگردی کی بنیاد پاکستان ہے۔ مودی یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ اسکے سپر پاور بننے میں پاکستان کا نظریہ حائل ہے ۔ سید علی گیلانی، میرواعظ اور دیگر لیڈر کو جس طرح سے اٹھایا جارہا ہے،  لگتا ہے مودی کی عقل جواب دے گئی۔ پاکستان کی معیشت کمزور ہو سکتی ہے لیکن پاکستان کا دفاع مضبوط ہے،  ہمارے افواج، 13 کروڑ نوجوان آخری گولی اور آخرے قطرے تک لڑے گا۔ اپوزیشن سے کہتا ہوں کشمیر کے مسلئے پر ایک ہو جاؤ ،کیسز چلتے رہیں گے ہم آپ سے پیسے وصول کریں گے۔

انھوں نے کہا تحریک آزادی کشمیر کی حمایت نہ کرنے والا یزیدی ہوگا۔  مودی فاشسٹ نے 303 ارکان اسمبلی میں کسی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا۔ آسام میں 2 ملین افراد کو شہریت سے محروم کردیا ہے۔ مودی نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے۔ مودی کا سپرپاور بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ میں 22 ستمبر کو بارڈر پر جاوں گا، سارے بارڈرز پر جاوں گا، میرا ایک ہی پیغام ہے اب نہیں یا کبھی نہیں۔ سری نگر کے لال چوک یا لال حویلی کا گہرا تعلق ہے کشمیر کی لڑائی لڑنے پر الیکٹرانک میڈیا کو سلام پیش کرتا ہوں۔ مجھے فخر ہے 70 ٹی وی لائسنس میرے دور میں جاری ہوئے۔ آج میڈیا سب سے بڑی جنگ لڑرہا ہے جس دن ہمارا الیکٹرانک میڈیا سری نگر اور بارامولا میں داخل ہوگیا کشمیری جان ہتھیلی پر رکھ کر باہر نکلیں گے۔ میں پاکستان کا سب سے سینیئر پارلیمانی لیڈر ہوں انڈیا سن لے یہ جنگ میں خود لڑوں گا۔ مجھے ایک سیٹ کا منتری کہنے والو! تم نے دوسری بڑی غلطی کی ہے ۔تاریخ ثابت کر رہی ہے    کہ آپ پاکستان کی طرف آئے تو نیست و نابود ہو جائیں گے۔ جو عقل کے اندھے سمجھ رہے ہیں کہ مسلئہ کشمیر کا انڈر ٹیبل کوئی حل ہوگا انکو معلوم نہیں کشمیری جینئس قوم ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔