شہباز گل نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ لیا گیا

شہباز گل نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ لیا گیا


لاہور(24 نیوز) سابق ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ لیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے حکم پر شہباز گل نے استعفی دیا، ترجمان وزیراعلیٰ کی آخری پریس کانفرنس ان کے گلے پڑ گئی، شہباز گل نے پارٹی رہنماؤں، کابینہ ارکان کو نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنایا تھا، 6 میں سے4 وزراء نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ کو شہباز گل کیخلاف ایکشن کا مطالبہ کیا، کابینہ ارکان کیساتھ شہباز گل کا رویہ بھی خاصا تضحیک آمیز ہوتا ہے۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب بھی اپنے ترجمان سے ناراض تھے، شہباز گل وزیراعلی کے بجائے ذاتی پراجیکشن پر زور دیتے ہیں، علاوہ ازیں ان پر محکموں کی کارکردگی رپورٹس منگوا کر مداخلت کا  بھی الزام ہے،شہباز گل کو ہٹانے کا فیصلہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ کی آخری ملاقات میں کیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer