سونا مزید سستا ہو گیا

سونا مزید سستا ہو گیا


کراچی(24 نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونا مزید سستا ہو گیا،  فی تولہ قیمت تین سو روپے کم ہو گئی۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت تین سو روپے کی کمی سے ستاسی ہزار نو سو روپے رہ گئی۔ دس گرام سونا دو سو ستاون روپے کی کمی سے پچہتر ہزار تین سو ساٹھ روپے کا ہو گیاجبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت انہتر ہزار اسی روپے فی دس گرام رہ گئی۔  عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں چھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer