ترسیلات زرمیں کمی

ترسیلات زرمیں کمی


کراچی(24 نیوز) ترسیلات زرمیں کمی ہوگئی، اگست میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پہلے سے19فیصد کم ڈالر وطن بھجوائے، مالی سال کے پہلے2 ماہ کی ترسیلات زرگزشتہ سال سے9فیصدکم رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں تارکین وطن نے مجموعی طور پر ایک ارب 69 کروڑ 9 لاکھ ڈالر پاکستان بھجوائے جوگزشتہ سال اگست سے39کروڑ 85 لاکھ ڈالر اوررواں سال جون سے 34 کروڑ 84 لاکھ ڈالرکم ہیں۔

اگست میں سعودی عرب سے37 کروڑ76 لاکھ ڈالر اور یواےای سے34 کروڑ85 لاکھ ڈالرپاکستان بھجوائے گئے، امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے اگست میں 29 کروڑ 74 لاکھ ڈالراور برطانیہ سے 25 کروڑ2 لاکھ ڈالر بھجوائے گئے۔

مالی سال کےپہلے2 ماہ کی ترسیلات زربھی مجموعی طورپرگزشتہ سال کےمقابلےمیں9 فیصدکم رہیں، رواں مالی سال جولائی اوراگست کے دوران تاکین وطن نے مجموعی طورپر3ارب 73 کروڑ ڈالرپاکستان بھجوائے، گزشتہ مالی سال اس عرصےکی ترسیلات زرکاحجم 4 ارب7 کروڑڈالرتھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer