کامن ویلتھ گیمز :پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل، آرمی چیف کی انعام بٹ کو مبارکباد

کامن ویلتھ گیمز :پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل، آرمی چیف کی انعام بٹ کو مبارکباد


 24نیوز: پاکستان کے لئے اچھی خبر کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل گوجرانوالہ کے ریسلر انعام بٹ نے نائیجریا کے ریسلر کو چت کرکے اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ گوجرانوالہ کے ریسلر انعام بٹ نے نائیجریا کے ریسلر کو چت کرکے میڈل  اپنے نام کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی اولمپین گول کیپر منصور احمد کی عیادت کو پہنچ گئے

 انعام کی جیت کے بعد انکے و الدین اور دوست کافی خوش ہیں انعام کے والدین کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے۔انکے والدین کا کہنا تھا کہ ہمارے بیٹے کو گورنمنٹ تیاری کروائے تاکہ اولمپکس گیمز میں کوالیفائی کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرسکے۔

ڈی جی آئی پی آر کے مطابق آرمی چیف نے انعام بٹ کو پاکستان کا نام روشن کرنے اور پہلی بار گولڈ میڈل دلانے پر مبارک باد دی ہے۔