فیصل واوڈا نے اپنے ہی لوگوں پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا

فیصل واوڈا نے اپنے ہی لوگوں پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈانے اپنے ہی لوگوں پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا،ان کا کہنا ہے کہ ملک میں نوکریاں ہی نوکریاں ہوں گی اور 28 ہزار تو اس سال تک صرف میری وزرات میں ہوں گی۔

ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا تھالیکن  وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوکریاں ہی نوکریاں ہوں گی اور بے حد نوکریاں ہوں گی، 28 ہزار تو اس سال تک صرف ان کی وزرات میں ہوں گی اور 10 دنوں سے 5 ہفتوں میں سب سامنے آجائے گا اور پھر لوگ کہیں گے کہ فیصل واوڈا ٹھیک کہہ رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی نہ زبان پھسلی تھی نہ انھوں نے کچھ بڑھا چڑھا کر کہا، گیس آرہی ہے، گاڑیوں اور مشروبات کے پلانٹ لگ رہے ہیں، ایئر لائنز آرہی ہیں جس کے بعد نوکریاں ہی نوکریاں ہوں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈ پر حکومت کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے،کون کتنے پیسے دیتا ہے اور کتنی رقم شو کی جاتی ہے اس کا کیا پتا،انہوں عطیات دینے والے شہریوں کو نقد پیسے دینے کے بجائے بینک اکائونٹس میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ،وزیر اعظم کے معاون خاص فیصل جاوید اور سابق وزیر ،پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان اس مہم کے روح رواں ہیں،تینوں افراد مختلف ممالک میں چندہ مہم کے سلسلے میں تقریبات میں جا کر عطیات اکٹھے کررہے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer