اسمبلی پر کوئی بھی وار ہوا تو بوجھ ریاست اٹھائے گی :کیپٹن(ر) صفدر

اسمبلی پر کوئی بھی وار ہوا تو بوجھ ریاست اٹھائے گی :کیپٹن(ر) صفدر
safdar


اسلام آباد (24نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن صفدر نے کہا کہ اسمبلی پر کوئی بھی وار ہوا تو بوجھ ریاست اٹھائے گی، اسپیکر کوبھی خدشہ ہے کہ اسمبلیاں کسی سازش کا شکار ہو سکتیں ہیں۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

تفصیلات کے مطابق  کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب وزیراعظم مدت پوری نہیں کر پائے تو اسلمبلیاں تو بیچاری بہت کمزور ہوتی ہیں ،اسپیکر کو بھی خدشہ ہے کہ اسمبلیاں کسی سازش کا شکار پو سکتی ہیں، اسمبلی پر کوئی بھی وار ہوا تو بوجھ ریاست اٹھائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دسمبر کا مہینہ ہے ہمیں سقوط ڈھاکہ سے سبق سیکھنا چاہئے، عمران خان ہر بات اپنے ایمپائر سے پوچھتے ہیں، ختم نبوت پر کسی ایف آئی آر میں گرفتار کیا جاؤں گا۔