میٹروبس میں سفرکرنے والوں کیلئےخوشخبری، پنجاب حکومت نے بڑی مںظوری دیدی


لاہور (24 نیوز) میٹرو بس کے مسافروں کیلئے اچھی خبر صوبائی حکومت اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹرو کا کارڈ محدود مدت کیلئے فری کرنے کی منظوری دے دی، 16 دسمبر سے میٹرو کا کارڈ صرف 20 روپے کے لوڈ پر مفت حاصل کرسکتے ہیں۔

میٹرو بس میں سفر کرنے والے مسافروں کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹرو بس کے کارڈ کا 20 روپے کا لوڈ کروانے پر مفت حاصل کرنے کی منظوری دے دی۔ میٹرو کارڈ کی قیمت 130 روپے ہے مگر 20 روپے کے لوڈ پر حکومت کی جانب سے یہ افر محدود مدت کیلئے دی گئی ہے۔

فری کارڈ حاصل کرنے کیلئے قومی شناختی کارڈ جبکہ 18 سال سے کم افراد کیلئے بے فارم، 1 عدد تصویر اور والد یا والدہ کا شناختی کارڈ ساتھ لانا لازم قرار دیا گیا، جس کہ نام پہلے سے پانچ موبائل سمز ہوں گی وہ میٹرو کا کارڈ حاصل کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ اس آفر کا اطلاق 16 دسمبر سے ہوگا، کارڈ گم ہونے کی صورت میں دوبارہ کارڈ 130 روپے میں بنے گا۔