حکومت ہر معاملے میں اپنی رٹ کھوچکی ہے: اعتزاز احسن

حکومت ہر معاملے میں اپنی رٹ کھوچکی ہے: اعتزاز احسن


اسلام آباد (24 نیوز) سینٹ اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے جہاں فیض آباد دھرنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا وہیں پر تحقیقات کا مطالبہ بھی کردیا، کہتے ہیں واقعے نے ریاست اور پارلیمینٹ کو کمزور کیا۔

سینٹ میں فیض آباد دھرنے پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق نے تحریک التوا پیش کی۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت ہر معاملے میں اپنی رٹ کھوچکی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم کے داماد خود اعتراف کرتے ہیں کہ دھرنے کے شرکا کو پانچ ہزار بھجوائے، ایک ہزار دیا گیا باقی چار کہاں گئے۔

حلقہ بندیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سمیت پارٹی رہنماوں کے اجلاس میں امید ہے معاملہ طے پا جائے گا۔

فرحت اللہ بابر، سینیٹر سحر کامران، نہال ہاشمی، عثمان کاکڑ، شاہی سید، اعظم سواتی اور دیگر رہنماوں نے بھی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔