بلوچستان کے معروف نیورو سرجن کوئٹہ سے اغواء

بلوچستان کے معروف نیورو سرجن کوئٹہ سے اغواء


کوئٹہ( 24نیوز )سول ہسپتال کوئٹہ کے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو شہباز ٹائون کے علاقے سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق سول ہسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل جمعرات کو نجی ہسپتال سے واپس اپنے گھر شہباز ٹائون جا رہے تھے، جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئے اور فون پر بھی ان سے رابطہ نہیں ہو رہا۔

ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل کی گاڑی ان کے گھر کے قریب سے مل گئی، جس کے شیشے ٹوٹے ہوئے تھے،ڈپٹی انسپکٹر جنرل کوئٹہ نے بتایا کہ ڈاکٹر ابراہیم کو اغوا کیے جانے کا خدشہ ضرور ہے تاہم حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، تاہم پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کی ناکہ بندی کر دی ہے۔