امریکا ، کینیڈا میں بم دھماکوں کی اطلاعات پر کھلبلی مچ گئی

امریکا ، کینیڈا میں بم دھماکوں کی اطلاعات پر کھلبلی مچ گئی


( 24 نیوز ) امریکہ اور کینیڈا میں دھمکی آمیز  ای میلز اور ٹیلی فون کالز موصول، کئی شہروں میں نامعلوم افراد نےبم دھماکوں کی اطلاعات دیں، اطلاعات کے بعداسکولوں اور تجارتی مراکز کو خالی کرالیا گیا۔

امریکا اورکینیڈا میں بم دھماکوں کی اطلاعات نے کھلبلی مچادی، دھمکی آمیز ای میلز اور ٹیلی فون کالز کے بعد اسکولوں اور تجارتی مراکز کو خالی کرالیا گیا، بم دھماکوں کی اطلاعات کےبعد دونوں ممالک میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی، پولیس اور سیکورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ تاہم بعدازاں تمام اطلاعات جھوٹی ثابت ہوئیں۔