بیرون ممالک سے مجموعی ترسیلات زر بڑھ گئیں

بیرون ممالک سے مجموعی ترسیلات زر بڑھ گئیں


اسلام آباد(24نیوز) بیرون ممالک سے مجموعی ترسیلات زر بڑھ گئیں، برطانیہ،، امریکا اور یو اے ای سے آنے والے ڈالروں میں اضافہ اور سعودی عرب سے کمی رہی، سات ماہ میں پاکستانیوں نے 11 ارب 38 کروڑ ڈالر بھجوائے۔
تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 11 ارب 38 کروڑ 30 لاکھ ڈالر پاکستان بھجوائے،، جو گزشتہ سال سے 39 کروڑ ڈالر زیادہ ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں تارکین وطن نے مجموعی طور پر 1 ارب 64 کروڑ ڈالر پاکستان بھجوائے،، جو گزشتہ سال سال سے 10 فیصد زیادہ ہیں،، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے جنوری میں 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پاکستان بھجوائے جو پہلے سے 30 فیصد زیادہ ہیں۔
امریکا سے 22 کروڑ 40 لاکھ ڈالر،، اور یو اے ای سے 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالر آئے،، جو گزشتہ جنوری سے بالترتیب 28 فیصد اور 9 فیصد زیادہ ہیں،، جنوری میں بھی سب سے زیادہ 38 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سعودی عرب سے پاکستان بھجوائے گئے،، تاہم یہ گزشتہ سال سے 11.5 فیصد کم ہیں۔