آزاد کشمیر:بڑھاپے میں مضبوط دانتوں کا مالک،100 کلو کاوزن اٹھا کر انوکھا کام کر ڈالا


میرپور(24نیوز) آزادکشمیر کے 55 سالہ محمد یاسین نے 100 کلو وزن دانتوں سے اٹھا کر انوکھا کام کردکھایا۔

تفصیلات کے مطابق بازؤں کی طاقت سے تو وزن ہر کوئی اٹھا لیتا ہے۔مگر دانتوں سے کوئی وزن اٹھا کر کے تو دکھائے مگر یہ کام کر دکھایا خان پور کے محمد یاسین نے۔ محمد یاسین 55سال کا ہے مگر بڑھاپے میں بھی مضبوط دانتوں کا مالک ہے۔ وزنی پتھر ایسے اٹھا لیتا ہے کہ دیکھنے والے حیران ہوجاتے ہیں۔

محمد یاسین کا کہنا تھا کہ قدرت نے صلاحیت دی ہے۔ٹوتھ پیسٹ نہیں مسواک استعمال کرتا ہوں۔محمد یاسین نے اناڑیوں کو بھی خبر دار کر دیا کہتا ہے کوئی دوسرا ایسا نہ کرے۔کہیں ایسا نہ ہو کہ دانتوں سے ہی ہاتھ دھو بیٹھے۔