عمران خان نے لودھراں شکست کے بعد نئی حکمت عملی تیار کر لی


اسلام آباد(24نیوز) نئی حکمت عملی یا انتخابی مہم ،کپتان نے ایک بار پھر عوام میں جانے کا فیصلہ کرلیا، شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز فیصلے سے قبل ملک گیر دوروں کا پلان تیار کرلیا۔

 ذرائع کےمطابق عمران خان لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں جائیں گے۔ دوروں کا آغاز رواں ماہ ہوگا، ان دوروں کا مقصد نیب ریفرنسز کے ممکنہ فیصلے کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنا ہے، عمران خان اپنے دوروں کے دوران مجھے کیوں نکالا، کس لیے نکالا کا نوازشریف کو جواب بھی دیں گے۔

ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی قیادت نے عمران خان کے ہنگامی دوروں کو ایک دن ایک شہر کے نام دینے کی تجویز دیدی۔ عمران خان دوروں کے دوران ڈویژنل سطح پر پارٹی ورکرز سے ملاقاتیں اور تقریبات سے خطاب کریں گے۔