موسیقی کی دھنوں پرثقافتی رقص,جشن بہاراں فیسٹیول میں رنگوں کی بہارآگئی


گوجرانوالہ(24نیوز) نجی کالج میں جشن بہاراں فیسٹیول میں رنگوں کی بہارآگئی، موسیقی کی دھنوں پرثقافتی رقص نے میلے کو یادگاربنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے نجی کالج میں جشن بہاراں کلچرل فیسٹیول کا آغاز ہو گیا۔طالبات نے رنگا رنگ ملبوسات پہن کر روایتی رقص پیش کیا۔ جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ میلے میں ہر صوبے کے کلچر اور اس کی روایات کو بھی اجاگر کیا گیا۔ طالبات نے کشمیری رقص پیش کیا تو پنجابی کہاں پیچھے رہنے والی تھیں۔ کسی نے ککلی ڈالی تو کسی نے لڈی اوربھنگڑا۔ پنجابی انداز میں دلہن کی ڈولی نکلی تو سب نے بارات پر نوٹ بھی نچھاورکئے اور خوب ہلا گلا گیا۔

اس موقع پر کالج انتظامیہ کا کہنا تھا کہ طالبات میں پاکستا ن کے صوبوں کے  وبصورت رنگوں کو قریب سے دکھانے کے لئے اس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا ۔