کراچی، اسنوکر چیمپئن شپ میں نوجوان کھلاڑی اِن ایکشن


کراچی(24نیوز)اسنوکر چیمپئن شپ میں نوجوان کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیئے۔ سینئر اور جونیئرز کے درمیان کانٹے دار مقابلے ہوئے۔

 تفصیلات کے مطابق جنٹل مین گیم اسنوکرکراچی میں ہورہا ہے۔ اسنوکر چیمپیئن شپ کا انعقاد بھرپور طریقہ سےجاری ہے۔ایونٹ میں شریک اسنوکر پلیئرز کا کہنا تھا کہ ہم کھیل کی ترقی لیے حکومت کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منورشیخ کا کہنا تھا کہ چیمپیئن شپ میں جونیئرز کو سیکھنے کا موقع ملے گا اور ایونٹ کا فاتح ایشیئن چمپیئن شپ میں شرکت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔اسنوکر چمپئن شپ:حکومت وعدے پورے کرے تو تمغوں کے ڈھیر لگا دیں، کھلاڑی

کیوسٹ محمد آصف کے بعد پاکستان کے لئے کوئی بھی کھلاڑی عالمی چیمپیئن شپ نہیں جیت پایا تاہم نئے کھلاڑیوں اور ان کا جوش دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ ملک میں ٹیلنٹ موجود  ہے۔ بس ضرورت ہے تو حکومتی سرپرستی کی۔