اسلام آباد، شہری کا ڈاکو سے مقابلہ، ڈاکو نے گولی ماری اور گاڑی لے اُڑا۔۔

اسلام آباد، شہری کا ڈاکو سے مقابلہ، ڈاکو نے گولی ماری اور گاڑی لے اُڑا۔۔


اسلام آباد (24 نیوز)شہری ڈاکو کے ہاتھوں لٹ گیا، اسلحہ کے زور پر ملزم نے گھاٹ لگا کر واردات کرتے ہوئے شہری کو گولی مار کر گاڑی چھین لی۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ تھانا رمنا کی حدود میں اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی-اا میں پیش آیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو شہری سے گھر کے باہر کھڑی گاڑی، نقدی اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کرتا ہے۔اس سارے واقعے کے دوران شہری ڈاکو کو دبوچنے کی کوشش کرتا ہے تاہم ڈاکو کی گولی لگنے سے شہری کی کوشش ناکام ہو جاتی ہے۔ ڈاکو کی بے ساختہ کوششوں کے باوجود گاڑی نہیں چلتی جس کیلئے وہ شہری سے مدد بھی طلب کرتا ہےاور گاڑی لےکر فرار ہو جاتا ہے ۔

زخمی شہری کو نازک حالت ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے جس کو  گولی کے باعث زخم گہرے آئے مگر جان بچ گئی۔ 

aa

Malik Sultan Awan

Content Writer