2018ءمیں فیشن کی دنیا میں جامنی رنگ چھایا رہے گا

2018ءمیں فیشن کی دنیا میں جامنی رنگ چھایا رہے گا


اسلام آباد(24نیوز)سجنا سنورناخواتین کا شوق اور ان کا حق بھی، مختلف شیڈز فینسی ڈریسز، لینن سویٹرز جیکٹس اور ہینڈ بیگز میں سال کے آغاز میں ہی کافی نمایاں, 2018میں فیشن کی دنیا میں کون سا رنگ غالب رہے گا؟

تفصیلات کے مطابق شخصیت کو نکھارنے کے لیے ہر کوئی دیدہ زیب ملبوسات کو ہی ترجیح دیتا ہے لیکن خواتین پرنٹ اور کوالٹی کے ساتھ رنگوں کا بھی خیال رکھتی ہیں۔ سال رواں میں رنگوں کے حوالے سے مشہور کمپنی نے 2018 کے رنگوں کا انتخاب کیا۔ بنفشی یعنی انتہائی گہرا جامنی رنگ یا جامنی رنگ کا شیڈ شخصیت کو نکھارتا ہے۔

فیشن کی دینا سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ اس برس ہر جگہ جامنی رنگ کا شیڈ ہی نظر آئے گا۔ کئی خواتین نے تو ابھی سے ان رنگوں کے ملبوسات تیار کرنے کےآرڈر دے دیے ہیں۔ دلکش پیرہن میں لپٹے جامنی رنگ کے مختلف شیڈز فینسی ڈریسز، لینن سویٹرز جیکٹس اور ہینڈ بیگز میں سال کے آغاز میں ہی کافی نمایاں نظر آ رہے ہیں۔