حکمران بدکردار ہوں تو ایسے واقعات ہوتے ہیں: خادم رضوی

حکمران بدکردار ہوں تو ایسے واقعات ہوتے ہیں: خادم رضوی


کراچی(24نیوز) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کراچی پہنچ گئے، ،خادم حسین رضوی نے کہا حکمران بدکار ہوں تو ایسے واقعات ہوتے ہیں، قصور میں ننھی زینب سے ہونے والی زیادتی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

  تفصیلات کے مطابق  پاکستان تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کراچی پہنچے۔ ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ قصورواقعے پردلی دکھ ہواہے جب حکمران بدکردار ہوں توپھرایسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران قطریوں کو عیاشی اور شکارکے لئے جگہ دیتے ہیں جس طرح آپ نے قاتلوں کو رد کیا اب رسول کے تخت کو آگے لے کرآئیں۔

علامہ خادم حسین رضوی نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ آج ہونے والی ختم نبوت کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں۔