نئی نویلی دلہن کےقتل کامعاملہ،والدین کی وزیر اعلی سےنوٹس لینے کی اپیل


اٹک(24نیوز) نئی نویلی دلہن کے قتل کا معاملہ،  تھانہ صدر اٹک کی حدود میں فائرنگ سے قتل ہو نے والی دلہن کے لواحقین انصاف کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے، والدین کا الزام ،پولیس ملزموں سے مل گئی ہے، سسرالیوں نے قتل کیا ہے۔

تفصیلات لے مطابق 27 سالہ مقتولہ سعیدہ بانو کا خاوند شادی کے فوری بعد دبئی چلاگیا. 2 ماہ بعد اہلیہ کو 2گولیاں مارکر قتل کر دیا گیا۔ لڑکی کے والد کا کہنا تھا  کہ میری بیٹی کوزینب سمجھ کر ہی انتظامیہ اور عدلیہ متحرک ہوجائے ،چھوٹی عدالت سے بڑی عدالت تک گئےلیکن انصاف نہیں ملا ۔مقدمہ درج ہوا، میڈیکل رپورٹ میں قتل بھی ثابت ہو گیا ہےلیکن پولیس ملزمان سے مل گئی ہے۔ لڑکی کے والد نے چیف جسٹں ، وزیر اعظم وزیر اعلی پنجاب سےنوٹس لینے کی استدعا بھی کی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق دلہن کومبینہ طور پر سسرالیوں نے قتل کیا۔ ملزمان میں بادشاہ زادی,منصور شاہ,جائشہ بخاری ,ندا زہرا بخاری شامل ہیں۔