آئی ایس پی آر کی جانب سے مفاد عامہ میں آگاہی مہم شروع کردی گئی


اسلام آباد (24 نیوز) آئی ایس پی آر کی جانب سے مفاد عامہ میں آگاہی مہم شروع کردی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ذاتی اہم معلومات ہرگز فراہم نہ کی جائیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چند حلقے مسلح افواج کے اہلکار بن کر لوگوں کو کال کر رہے ہیں۔ کال آنے پر شناختی کارڈ، بینک اکاؤنٹس اور دیگر ذاتی معلومات ہرگز فراہم نہ کی جائیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عوام ایسی کالز آنے پر 1135 اور 1125 پر فوری اطلاع دیں۔ مردم شماری کے نام پر اس قسم کی کالز بھی جعلی ہیں۔