کراچی: بینک کے باہر مشکوک حرکتیں کرنے والا چینی باشندہ گرفتار

کراچی: بینک کے باہر مشکوک حرکتیں کرنے والا چینی باشندہ گرفتار


کراچی (24 نیوز) بہادر آباد کے علاقے میں نجی بینک کے قریب چینی باشندے کو مشکوک حرکات کی بناء پر حراست میں لیا گیا۔

کراچی میں پولیس کی بہادر اور ڈیفنس میں اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث غیر ملکی باشندوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائی۔ پولیس حکام کے مطابق چینی باشندے سے ساڑھے چھ لاکھ روپے پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ پولیس نے چائینیز باشندوں کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔

ڈیفنس میں پولیس نے چھاپہ مارا اور اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث تین ملزمان کو دھرلیا۔ ایس پی کلفٹن اسد ملہی نے بتایا کہ گزشتہ رات ڈیفنس فیز 2 میں نجی بینک کے باہر 5 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جس میں سے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ تینوں افراد چین کے باشندے ہیں۔

ایس پی کلفٹن نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 23 لاکھ سے زائد پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان نے 500 سے زائد ماسٹر اے ٹی ایم کارڈز بنا رکھے ہیں۔