لاہور: چونگی امرسدھو ، شہریوں نے کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی


 لاہور (24 نیوز) چونگی امرسدھو کے میوہ محلہ میں شہریوں نے ایک کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے معصوم بچی سے زیادتی کرنے کی کوشش کی جبکہ بچی کے شور مچانے پر اہل محلہ نے ملزم کو پکڑ لیا۔ شہریوں نے ملزم کی خوب درگت بنانے کے بعد اسے مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب مانگا منڈی کے علاقہ تالاب سرائے میں 5 سالہ بچے سے جنسی درندگی کی کوشش کا واقعہ سامنے آگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم عمر کو گرفتار کر لیا۔

مانگا منڈی کے علاقہ تالاب سرائے گاؤں میں 20 سالہ درندہ صفت انسان کی 5 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملزم عمر ولی 5 سالہ علی عباس کو دکان سے اٹھا کر کھیتوں میں لے گیا۔ ملزم نے علی عباس سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی ، بچے کے شور مچانے پر مقامی افراد نے ننھے بچے کی جان بچائی اور ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے۔ میڈیکل رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔