ایوانکاٹرمپ کو ورلڈ بینک کاصدربنائے جانےکا امکان

 ایوانکاٹرمپ کو ورلڈ بینک کاصدربنائے جانےکا امکان


 واشنگٹن(24نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے انکی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کا نام ورلڈ بینک کی نئی صدر کے لیے تجویز کیا جا رہا، ان کا نام ورلڈ بنک کے موجودہ صدر جم یانگ کم کے اچانک مستعفیٰ ہو جانے کے بعد سامنے آیا۔  

معروف جریدے اکنامکس ٹائم کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے انکی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کا نام ورلڈ بنک کی نئی صدر کے لیے تجویز کیاجا رہا،ایوانکا ٹرمپ کا نام ورلڈ بنک کے موجودہ صدر جم یانگ کم کے اچانک مستعفیٰ ہو جانے کے بعد سامنے آیا، مگر سوشل میڈیا پر اس خبر پر شدید ردعمل اور ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید سامنے آئی ہے ۔

امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ  کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے امریکی کانگریس کے رکن ٹیڈ لیو نے اپنی ٹوئٹ میں طنزا کہا کہ امریکا بھر میں وہ سب لوگ جو عالمی بینک کے صدر بننے کے اہل ہیں ، یقینا ان میں ایوانکا ٹرمپ سب سے زیادہ اہل ہیں چونکہ صرف ٹرمپ کی بیٹی ہونے کی وجہ سے سے انہیں فیشن انڈسٹری کا کاروبار چھوڑنا پڑا ۔

واضح رہے کہ جم یانگ کم یکم فروری 2019 کو اپنے عہدے سےمستعفیٰ ہو گئے، جب کہ ان کی مدت ملازمت 2022 میں ختم ہونا تھی۔