ڈی جی نیب شہزاد سلیم دبنگ افسر ، کسی سے نہ ڈرے، بڑے بڑوں کو پکڑا

ڈی جی نیب شہزاد سلیم دبنگ افسر ، کسی سے نہ ڈرے، بڑے بڑوں کو پکڑا


لاہور (24نیوز) ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم ایک ایسا دبنگ افسر جس نے کسی دھمکی اور دباؤ  کی پرواہ کیے بغیر کرپشن کے بڑے کیسز پر ہاتھ ڈالا، شہزاد سلیم کی جعلی ڈگری کا شور مچا کر میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے لیکن ان کا عزم و استقلال کم نہ ہوا۔

ڈی جی نیب لاہورایک ایسا دبنگ افسر جس نے پہلی بار کرپشن کے ان معاملات کو بے نقاب کیا جنہیں بھاری پتھر سمجھ کر چھوڑا جاتا رہا۔  شہزاد سلیم کی کارکردگی کس سے ڈھکی چھپی ہے، انہوں نے ان شخصیات پر بھی ہاتھ ڈالا جن پر ہاتھ ڈالنے کی جرت کسی اور کو نہ ہوئی،،انہیں اس پاداش میں دباو اور دھمکیاں سب ہی کچھ برداشت کرنا پڑا مگر ان کے عزم واستقلال میں کوئی کمی نہ ہوئی۔

شائد یہی وجہ ہے کہ ڈی جی نیب کو ان کے عہدے سے ہٹوانے کے لیے ان کے خلاف ان کی ڈگری کے اصلی نہ ہونےکا شوشا چھوڑا گیا مگر ایچ ای سی نے ان کی ڈگری اصلی ہونے کی تصدیق کی ہے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ ڈی جی نیب لاہور ڈگری ہاتھ میں لیے پھر رہے ہیں مگر کوئی نہیں جو ان کی سنے، تماشہ یہ ہے کہ شہزاد سلیم کا اس معاملے پر میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے،اب اس پر کوئی بتلائے کہ ہم بتلائیں کیا۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔