بھارت میں پاکستان زندہ باد کی گونج

بھارت میں پاکستان زندہ باد کی گونج


نئی دہلی ( 24 نیوز ) مقبوضہ کشمیراور پنجاب کے بعد بھارتی دارالحکومت میں بھی اب پاکستان کے حق میں نعرے لگنا شروع ہوگئے ہیں۔

بھارت میں بڑھتے ہندو جنونیت اور جنگی اشتعال انگیزی کے باعث جہاں مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک پھل پھول رہی ہے وہیں اب بھارت کے اپنے علاقوں میں پاکستان کے حق میں نعرے لگائے جارہے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے فوجی پریڈ کی ریہرسل کے دوران سینکڑوں فوجیوں کی موجودگی میں پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے انڈیا گیٹ پرسینکڑوں فوجی جوان اوربڑی تعداد میں عسکری افسران پریڈ کے لیے ریہرسل کررہے تھے کہ ایک خاتون پاکستان کے حق میں نعرے بازی شروع کردی، اس موقع پرخاتون نے وہاں موجود اہلکاروں کو دھکے بھی دیئے بعدازاں خاتون کوفوری طورپرگرفتارکرلیا گیا۔ یادرہے اس سے قبل سابق بھارتی کرکٹر اور  سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو  کے جلسے میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے گئے تھے۔