شہباز شریف کے نخرے، حکومتی ارکان مناتے رہے لیکن اپوزیشن لیڈر نہ مانے

شہباز شریف کے نخرے، حکومتی ارکان مناتے رہے لیکن اپوزیشن لیڈر نہ مانے


اسلام آباد(24نیوز) اسلام آبادکےسرد موسم میں بھی سیاسی ماحول گرم رہا،قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں گرما گرمی ہوگئی، اپوزیشن نےحکومتی رویئے اورگلم گلوچ پر ایوان سے آوک آوٹ کیا، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بولے اگر شہباز شریف باہر جائیں گے تو آئندہ بات نہیں کرنے دیں گے۔

 اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایک مرتبہ پھر ہنگامہ،حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں گرما گرمی،وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا اظہارخیال کے لیے کھڑے ہوئے تو اپوزیشن جماعتوں نے واک آوٹ کردیا۔

وفاقی وزیر فیصل واڈا کے خطاب سے قبل شہباز شریف ایوان سے جانے لگے تو فیصل واوڈا نے اسپیکر سے اپوزیشن لیڈر کو روکنے کا کہا، اسپیکر نے شہباز شریف کو رکنے کی درخواست کی، شہباز شریف نشست پر واپس آئے اور کہا کہ میں گالی گلوچ پر یقین نہیں رکھتا، اس لیے جا رہا ہوں، اسپیکر نے کہا آپ تشریف رکھیں میں نے کوئی گالی نہیں سنی،شہبازشریف بولے میں نے گالیاں سنی ہیں،جس کے بعد شہباز شریف ایوان سے واک آوٹ کر گئے۔

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ شہباز شریف جائیں گے تو آئندہ بات نہیں کرنے دیں گے،جس پرایوان میں ہنگامہ شروع ہوگیا،خواجہ آصف نےکہا کہ ایوان دھمکیوں سے نہیں چلے گا،یہاں وزیراعظم آتاہےنہ وزیر خزانہ،شور شرابے کے بعد اپوزیشن کے دیگرارکان بھی واک آوٹ کرگئے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر نے مہمنڈ ڈیم کیلئے سنگل بڈنگ کی نشاندہی کی لیکن شاید پیمرا رولز انگریزی میں ہونے کی وجہ سے انہیں سمجھ نہیں آئے، آئندہ میں پیمرا رولز کا اردو میں ترجمہ کروا دوں گا۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔