ناقابل یقین خبر ۔۔۔ انڈے نے لڑکی کو شکست دے کر ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا

ناقابل یقین خبر ۔۔۔ انڈے نے لڑکی کو شکست دے کر ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا


(24نیوز)گزشتہ برس فروری میں کیلی جینر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نومولود بیٹی کی تصویر شئیر کی تھی جسے اب تک 18 ملین لوگوں نے لائیک کیا ہے۔اس تصویر نے آج تک ورلڈ ریکارڈ قائم کر رکھا تھا۔لیکن اب اس تصویر کا ریکارڈ   ٹوٹ چکا ہے۔

View this post on Instagram

stormi webster ????????

A post shared by Kylie (@kyliejenner) on

حیران کن طور پر ایک انڈے نے اس تصویر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ہوا کچھ یوں کہ انسٹاگرام پر ’ ورلڈ ریکارڈ ایگ‘ نامی ایک اکاؤنٹ بنایا گیا، جس میں اس اکاؤنٹ کے مالک نے ایک انڈے کی تصویر شیئر  کی۔اکاؤنٹ ہولڈر نے درخواست کی کہ وہ اسے اتنا لائیک کریں کہ یہ انڈا کیلی جینر کی تصویر کا ریکارڈ توڑ سکے۔اور ایسا ہی ہوا اس تصویر نے کیلی کی تصویر کا 18 ملین لائیکس کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس ریکارڈ کے بعد کیلی جینر بھی انسٹاگرام پر جلوہ گر ہوئیں اور ویڈیو شیئر  کر دی  جس میں انھوں نے ایک انڈے کو گرم زمین پر توڑا اوراس پر ماڈل نے لکھا کہ ’اس چھوٹے انڈے کی خیر نہیں‘۔

View this post on Instagram

Take that little egg

A post shared by Kylie (@kyliejenner) on

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔