اڈیالہ جیل،نواز شریف،مریم نواز کس حال میں ہیں؟


راولپنڈی( 24نیوز ) ایون فیلڈ کے مجرم اڈیالہ جیل کے باضابطہ قیدی بن گئے، نواز شریف اور مریم کو الگ الگ قیدی نمبر الاٹ، باپ ،بیٹی کوبی کیٹیگری دی گئی ہے۔
پاکستان کی جیلوں میں قیدیوں کیلئے تین کیٹیگریز ہوتی ہیں،پنجاب کی 42 جیلوں میں سے صرف بہاولپور اور راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اے کلاس کی سہولتیں میسر ہیں، اے کلاس اعلیٰ سرکاری افسراوروزرا کو ملتی ہے،چاہے وہ کتنا بڑا مجرم ہو، اس میں دو کمرے،کچن، ایک بیرک ہوتی ہے،ائیر کنڈیشن،فریج،اخبار،ٹی وی،دو مشقتی بھی دیئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف،مریم نواز اڈیالہ جیل منتقل
بی کلاس اچھے خاندان والوں کو ملتی ہے چاہے جتنا بڑا مجرم ہو،اس میں ایک کمرہ اٹیچ باتھ،پنکھا،ٹی وی،اخبار اور ایک مشقتی فراہم کیا جاتا ہے،سی کلاس ہے غریب غربا کیلئے، جہاں سونے کیلئے بھی جگہ نہیں ملتی،لیٹرینوں کی صفائی سے لیکر جیل بھر کی صفائی کرائی جاتی ہے،ہر وقت بےعزتی،گالیاں،مارکٹائی الگ سے ہوتی ہے۔
پاکستانی جیلوں کے قانون پر تبصرہ کیا جائے تو صاف ظاہر ہوتا ہے جتنا بڑا جرم، اتنی بڑی سہولتیں،قانون بنانے والے اداروں کو اس طرف بھی توجہ دینی چاہئے۔